نانی امّاں کا چشمہ — Grandma's Glasses

LangFastPro Editorial Team's avatar
Lesson prepared byLangFastPro Editorial Team
More

کہانیوں سے اردو سیکھیں۔

A granddaughter points to the glasses resting on her grandmother's head.

Section 1: Urdu Story

نانی امّاں کا چشمہ — Grandma's Glasses

Listen to the story0:00 / 0:00

نانی اکثر اپنا چشمہ کہیں رکھ کر بھول جایا کرتی تھیں۔ "میں نے کہاں رکھا تھا؟" وہ ہمیشہ پوچھا کرتیں۔ اگر ان کی آنکھوں پر چشمہ نہ ہوتا تو وہ چشمہ کیسے تلاش کرپاتیں۔

اس لیے انہیں میری ضرورت پڑتی کہ میں ان کی آنکھیں بَن کر ان کی آنکھیں تلاش کروں۔

ان کا چشمہ کبھی غسل خانہ میں، کبھی ان کے بستر پر اور کبھی ان کے سَر پر رکھا ملتا تھا۔ "نانی امّاں!" میں کہتی "آپ کا چشمہ تو آپ کے سَر پر ہے۔"

"ہاں، ہاں، یاد آیا۔ میں بھی کتنی بے وقوف ہوں۔ میری پیاری بچی رِچا کتنی اچھی ہے۔" وہ ہنس کر کہتیں۔ لیکن اس بار میں ان کا چشمہ تلاش نہیں کرپارہی تھی۔

میں نے ہر جگہ چھان ماری، جہاں جہاں وہ ہوسکتا تھا۔ غسل خانہ میں، ان کے سَرپر، بستر پر، ان کی الماری میں اور ان کی پوجا کی تھالی میں۔ میں نے ایسی جگہوں میں بھی نانی کا چشمہ تلاش کیا جہاں اس کے ملنے کی امید نہیں تھی، جیسے ان کی کرسی کے نیچے، کھانے کی میز پر لیکن وہ کہیں نہیں ملا۔ تو پھر چشمہ گیا کہاں؟

میں نے کسی اچھے جاسوس کی طرح عقل چلائی اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ آج نانی نے کون کون سے کام کئے۔

"میں نے تو آج کچھ خاص کام نہیں کیا۔ ہاں، آج وینا کی ساس آئی تھی۔ تم تو جانتی ہی ہو کہ وہ کتنی باتیں کرتی ہے۔ ہم نے کئی بار چائے پی۔ تمہاری امّاں نے جتنے لڈّو بنائے تھے وہ سب چٹ کرگئی۔" نانی نے کہا۔

راجو نے بتایا کہ آج نانی نے بہت سے کام کیے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ کو اپنی پینشن کے لیے خط لکھا۔ امّاں نے بتایا کہ آج انہوں نے تمہاری خالہ سے خوب دیر تک باتیں کیں۔ راجو کا سوئیٹر بنا۔ اس کے علاوہ کچھ دیر چہل قدمی بھی کی۔

نانی کے بارے میں اتنی باتیں جاننے کے بعد مجھے ایک تدبیر سوجھی۔

میں نے فوراً گھر کے اندر نئی جگہوں میں ان کا چشمہ تلاش کرنا شروع کیا۔

"ارے واہ، ان کا چشمہ مجھے مِل گیا۔"

چشمہ روئی سے لپٹا ہوا، قلم کے پاس، ٹیلی فون کے بغل میں ان کے ہی میز کے اوپر رکھا ہوا تھا۔ اور میں نے وہاں آدھا کھایا ہوا لڈو بھی دیکھا۔

میں کچھ روپئے جمع کروں گی تاکہ نانی کی اگلی سالگرہ پر میں انہیں ایک دوسرا چشمہ خرید کر دے سکوں!

Section 2: Sentence-by-Sentence Translation

No.UrduEnglish
1نانی اکثر اپنا چشمہ کہیں رکھ کر بھول جایا کرتی تھیں۔Grandma often put her glasses somewhere and forgot where they were.
2"میں نے کہاں رکھا تھا؟""Where did I put them?"
3وہ ہمیشہ پوچھا کرتیں۔She would always ask.
4اگر ان کی آنکھوں پر چشمہ نہ ہوتا تو وہ چشمہ کیسے تلاش کرپاتیں۔If her glasses were not on her eyes, how could she look for them?
5اس لیے انہیں میری ضرورت پڑتی کہ میں ان کی آنکھیں بَن کر ان کی آنکھیں تلاش کروں۔So she needed me to be her eyes and look for her eyes.
6ان کا چشمہ کبھی غسل خانہ میں، کبھی ان کے بستر پر اور کبھی ان کے سَر پر رکھا ملتا تھا۔Her glasses would sometimes turn up in the bathroom, sometimes on her bed and sometimes on her head.
7"نانی امّاں!""Grandma!"
8میں کہتی "آپ کا چشمہ تو آپ کے سَر پر ہے۔"I would say, "Your glasses are on your head!"
9"ہاں، ہاں، یاد آیا۔"Yes, yes, now I remember.
10میں بھی کتنی بے وقوف ہوں۔How silly I am.
11میری پیاری بچی رِچا کتنی اچھی ہے۔"My dear little Richa is so good."
12وہ ہنس کر کہتیں۔She would say with a laugh.
13لیکن اس بار میں ان کا چشمہ تلاش نہیں کرپارہی تھی۔But this time I could not find her glasses.
14میں نے ہر جگہ چھان ماری، جہاں جہاں وہ ہوسکتا تھا۔I searched every place where they could have been.
15غسل خانہ میں، ان کے سَرپر، بستر پر، ان کی الماری میں اور ان کی پوجا کی تھالی میں۔In the bathroom, on her head, on her bed, in her cupboard and in her prayer tray.
16میں نے ایسی جگہوں میں بھی نانی کا چشمہ تلاش کیا جہاں اس کے ملنے کی امید نہیں تھی، جیسے ان کی کرسی کے نیچے، کھانے کی میز پر لیکن وہ کہیں نہیں ملا۔I also looked for Grandma's glasses in unlikely places, such as under her chair and on the dining table, but they were nowhere to be found.
17تو پھر چشمہ گیا کہاں؟So where had the glasses gone?
18میں نے کسی اچھے جاسوس کی طرح عقل چلائی اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ آج نانی نے کون کون سے کام کئے۔I used my head like a good detective and tried to find out everything Grandma had done that day.
19"میں نے تو آج کچھ خاص کام نہیں کیا۔"I haven't done anything special today.
20ہاں، آج وینا کی ساس آئی تھی۔Oh yes, Veena's mother-in-law came today.
21تم تو جانتی ہی ہو کہ وہ کتنی باتیں کرتی ہے۔You know how much she talks.
22ہم نے کئی بار چائے پی۔We had tea several times.
23تمہاری امّاں نے جتنے لڈّو بنائے تھے وہ سب چٹ کرگئی۔"She gobbled up all the laddus your mother had made."
24نانی نے کہا۔Grandma said.
25راجو نے بتایا کہ آج نانی نے بہت سے کام کیے۔Raju said that Grandma had done many things that day.
26انہوں نے وزیر اعلیٰ کو اپنی پینشن کے لیے خط لکھا۔She had written to the Chief Minister about her pension.
27امّاں نے بتایا کہ آج انہوں نے تمہاری خالہ سے خوب دیر تک باتیں کیں۔Mother said that she had talked to your aunt for a long time that day.
28راجو کا سوئیٹر بنا۔She knitted Raju's sweater.
29اس کے علاوہ کچھ دیر چہل قدمی بھی کی۔She also went for a walk for a little while.
30نانی کے بارے میں اتنی باتیں جاننے کے بعد مجھے ایک تدبیر سوجھی۔After learning so much about Grandma, I had an idea.
31میں نے فوراً گھر کے اندر نئی جگہوں میں ان کا چشمہ تلاش کرنا شروع کیا۔I immediately began looking for her glasses in new places around the house.
32"ارے واہ، ان کا چشمہ مجھے مِل گیا۔""Hooray, I've found her glasses!"
33چشمہ روئی سے لپٹا ہوا، قلم کے پاس، ٹیلی فون کے بغل میں ان کے ہی میز کے اوپر رکھا ہوا تھا۔The glasses were wrapped in cotton, beside a pen, next to the telephone, on her own table.
34اور میں نے وہاں آدھا کھایا ہوا لڈو بھی دیکھا۔I also saw a half-eaten laddu there.
35میں کچھ روپئے جمع کروں گی تاکہ نانی کی اگلی سالگرہ پر میں انہیں ایک دوسرا چشمہ خرید کر دے سکوں!I will save some money so that I can buy Grandma another pair of glasses for her next birthday!

Section 3: Vocabulary

In this story, Grandma’s glasses are playfully called her “eyes.” The narrator is Richa, her granddaughter.

Roman spellings are simple reading aids. Words are drawn from the story; inflected forms are labelled where useful.

UrduHow to read itWord typeMeaning
نانیnaaneenounmaternal grandmother
چشمہchashmanounglasses
آنکھیںaankhennouneyes
ضرورتzarooratnounneed
بسترbistarnounbed
سَرsarnounhead
الماریalmaareenouncupboard
جاسوسjaasoosnoundetective
خطkhatnounletter
قلمqalamnounpen
تدبیرtadbeernounplan; idea
سالگرہsaalgirahnounbirthday

Explore a related language with this reading guide:

Source: نانی امّاں کا چشمہ, Urdu translation by Anis Azmi, based on Grandma's Glasses (English) by Rohini Nilekani, illustrated by Tanaya Vyas, published by Pratham Books (© Pratham Books, 2015), on StoryWeaver, CC BY 4.0. Source illustrations are not reproduced. Fresh English translation, learning notes and original illustration by LangFastPro.

Related lessons