بھیما گدھا — Bheema the Donkey

LangFastPro Editorial Team's avatar
Lesson prepared byLangFastPro Editorial Team
More

کہانیوں سے اردو سیکھیں۔

A gray donkey sneezes near a tiny fly while a cow, dog and rooster watch.

Section 1: Urdu Story

بھیما گدھا — Bheema the Donkey

Listen to the story0:00 / 0:00

رامودھوبی کے پاس بھیما نام کا ایک گدھا ہے۔ بھیما کو صبح صحیح وقت پر جاگنے میں پریشانی ہوتی ہے، اس بات کے لیے بے چارے بھیما کو اکثر ڈانٹ بھی کھانی پڑتی ہے۔

ایک دن اس کی پڑوسن گائے 'گوری' نے اس سے پوچھا کہ وہ اتنا پریشان کیوں نظر آرہا ہے۔ "مجھ سے صحیح وقت پر اٹھا نہیں جاتا۔ کیا تم مجھے صبح صبح جگادیا کروگی؟" بھیما نے پوچھا۔ "ہاں" گوری نے کہا۔ اور اگلے دن گوری زور سے رمبھائی لیکن بھیما نہیں جاگا۔

بھیما ندی کے کنارے سے لوٹتے ہوئے ایک کتّے موتی سے ملا۔ "موتی مجھے گہری نیند سے اٹھا نہیں جاتا۔ کیا تم مجھے جگادیا کروگے؟" بھیما نے بے صبری سے پوچھا۔ "ہاں ضرور" موتی نے کہا اور اگلے دن وہ زور زور سے بھونکا لیکن کیا بھیما جاگا؟ نہیں وہ تو چین کی نیند سوتا رہا۔

اُسی شام بھیما چینو نامی ایک مرغے سے ملا۔ "چینو تم ایک مرغے ہو اور جب تم بانگ دیتے ہو تو سبھی جاگ جاتے ہیں۔ کیا تم مجھے جگادوگے؟ پلیز!" بھیما گڑ گڑایا۔ "ضرور" چینو نے کہا اور اگلی صبح کئی دفعہ زور زور سے چینو نے بانگ لگائی لیکن بھیما نہیں جاگا۔

ایک دن بھیما نے کوّے کو کائيں کائیں کرتے ہوئے سنا۔ "بھائی کوّے کیا تم مجھے کل صبح صبح جگادوگے؟" بھیما نے پیار سے پوچھا۔ "ہاں ضرور" کوّا بولا اور اگلی صبح زور زور سے کائيں کائيں کی لیکن جیسا کہ آپ جانتے ہیں بھیمانہیں جاگ سکا۔

بھیما کی سمجھ میں کچھ نہیں آرہا تھا کہ وہ کیا کرے۔ وہ بہت دُکھی تھا۔ اگلی صبح ایک مکھّی آکر اس کی ناک پر بیٹھ گئی۔

"آ....چھیں!" بھیما جھٹ سے اُٹھُ بیٹھا۔ "ارے میں کیسے جاگ گیا؟" "میں نے تمہیں جگایا ہے" اس کے سر پر بیٹھی مکھّی بولی۔ "سچ مچ؟ کیا تم مجھے روز جگادیا کروگی؟ پلیز!" "ٹھیک ہے" مکھّی نے کہا۔ بھیما خوشی سے مسکرایا۔ اب پریشانی کی کوئی بات نہیں تھی۔

Section 2: Sentence-by-Sentence Translation

No.UrduEnglish
1رامودھوبی کے پاس بھیما نام کا ایک گدھا ہے۔Ramu the washerman has a donkey named Bheema.
2بھیما کو صبح صحیح وقت پر جاگنے میں پریشانی ہوتی ہے، اس بات کے لیے بے چارے بھیما کو اکثر ڈانٹ بھی کھانی پڑتی ہے۔Bheema finds it hard to wake up on time in the morning, and poor Bheema often gets scolded for it.
3ایک دن اس کی پڑوسن گائے 'گوری' نے اس سے پوچھا کہ وہ اتنا پریشان کیوں نظر آرہا ہے۔One day his neighbour Gauri the cow asked him why he looked so worried.
4"مجھ سے صحیح وقت پر اٹھا نہیں جاتا۔"I cannot manage to get up on time.
5کیا تم مجھے صبح صبح جگادیا کروگی؟"Will you wake me up early in the morning?"
6بھیما نے پوچھا۔Bheema asked.
7"ہاں" گوری نے کہا۔"Yes," Gauri said.
8اور اگلے دن گوری زور سے رمبھائی لیکن بھیما نہیں جاگا۔The next day Gauri mooed loudly, but Bheema did not wake up.
9بھیما ندی کے کنارے سے لوٹتے ہوئے ایک کتّے موتی سے ملا۔On his way back from the riverbank, Bheema met a dog named Moti.
10"موتی مجھے گہری نیند سے اٹھا نہیں جاتا۔"Moti, I cannot wake from my deep sleep.
11کیا تم مجھے جگادیا کروگے؟"Will you wake me up?"
12بھیما نے بے صبری سے پوچھا۔Bheema asked impatiently.
13"ہاں ضرور" موتی نے کہا اور اگلے دن وہ زور زور سے بھونکا لیکن کیا بھیما جاگا؟"Yes, certainly," Moti said, and the next day he barked very loudly, but did Bheema wake up?
14نہیں وہ تو چین کی نیند سوتا رہا۔No, he went on sleeping peacefully.
15اُسی شام بھیما چینو نامی ایک مرغے سے ملا۔That evening Bheema met a rooster named Chinu.
16"چینو تم ایک مرغے ہو اور جب تم بانگ دیتے ہو تو سبھی جاگ جاتے ہیں۔"Chinu, you are a rooster, and everyone wakes up when you crow.
17کیا تم مجھے جگادوگے؟Will you wake me up?
18پلیز!"Please!"
19بھیما گڑ گڑایا۔Bheema pleaded.
20"ضرور" چینو نے کہا اور اگلی صبح کئی دفعہ زور زور سے چینو نے بانگ لگائی لیکن بھیما نہیں جاگا۔"Certainly," Chinu said, and the next morning he crowed loudly several times, but Bheema did not wake up.
21ایک دن بھیما نے کوّے کو کائيں کائیں کرتے ہوئے سنا۔One day Bheema heard a crow cawing.
22"بھائی کوّے کیا تم مجھے کل صبح صبح جگادوگے؟""Brother Crow, will you wake me up early tomorrow morning?"
23بھیما نے پیار سے پوچھا۔Bheema asked affectionately.
24"ہاں ضرور" کوّا بولا اور اگلی صبح زور زور سے کائيں کائيں کی لیکن جیسا کہ آپ جانتے ہیں بھیمانہیں جاگ سکا۔"Yes, certainly," the crow said, and the next morning he cawed very loudly, but as you know, Bheema could not wake up.
25بھیما کی سمجھ میں کچھ نہیں آرہا تھا کہ وہ کیا کرے۔Bheema could not think what to do.
26وہ بہت دُکھی تھا۔He was very sad.
27اگلی صبح ایک مکھّی آکر اس کی ناک پر بیٹھ گئی۔The next morning a fly came and sat on his nose.
28"آ....چھیں!""A...choo!"
29بھیما جھٹ سے اُٹھُ بیٹھا۔Bheema suddenly sat up.
30"ارے میں کیسے جاگ گیا؟""Oh, how did I wake up?"
31"میں نے تمہیں جگایا ہے" اس کے سر پر بیٹھی مکھّی بولی۔"I woke you up," said the fly sitting on his head.
32"سچ مچ؟"Really?
33کیا تم مجھے روز جگادیا کروگی؟Will you wake me up every day?
34پلیز!"Please!"
35"ٹھیک ہے" مکھّی نے کہا۔"All right," said the fly.
36بھیما خوشی سے مسکرایا۔Bheema smiled happily.
37اب پریشانی کی کوئی بات نہیں تھی۔Now there was nothing to worry about.

Section 3: Vocabulary

Roman spellings are simple reading aids. Words are drawn from the story; inflected forms are labelled where useful.

UrduHow to read itWord typeMeaning
گدھاgadhanoundonkey
صبحsubahnounmorning
وقتwaqtnountime
پریشانیpareshaaneenoundifficulty; worry
گائےgaayenouncow
ندیnadeenounriver
نیندneendnounsleep
شامshaamnounevening
مرغےmurghenounrooster (inflected form)
مکھّیmakkheenounfly
ناکnaaknounnose
خوشیkhusheenounhappiness

Explore a related language with this reading guide:

Source: بھیما گدھا, Urdu translation by Anis Azmi, based on भीमा गधा (Hindi) by Kiran Kasturia, illustrated by Shweta Mohapatra, published by Pratham Books (© Pratham Books, 2013; Hindi original © Pratham Books, 2012), on StoryWeaver, CC BY 4.0. Source illustrations are not reproduced. Fresh English translation, learning notes and original illustration by LangFastPro.

Related lessons